کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ملک کے عوام کو
بیساکھی،ویشو،رونگالی،بیہو،ویساکھڑی،پتھانڈو پریپو،مہاویشوسنکرانتی اور نئے
سال کی مبارکباد دی ہے۔محترمہ گاندھی نے آج یہاں جاری اپنے مباکبادی پیغام میں کہا کہ ملک کے
مختلف حصوں
میں فصلوں سے منسلک یہ تہوار یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں اور ملک
کی خوشحال تہذیب کو پیش کرتی ہے۔کانگریس صدر نے اچھی فصل کی دعا کرتے ہوئے کہا،ہمیں ان کسانوں کو یاد
رکھنا چاہئے،جو اپنی سخت جدوجہد اور قربانی سے ملک کی خوشحالی میں تعاون
دے رہے ہیں۔